نئی دہلی(بھاشا) ٹیل مواصلات کمپنی ایئر ٹیل اپریل تک نائجیریا میں موبائل ٹاور کی زمین ۵۰ کروڑ ڈالر میں فروخت کر سکتے ہیں ۔افریقہ میں کمپنی کی آمدنی ای ملک سے ہوتی ہے ۔ صنعت سے جڑے حلقوں سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کا افریقہ میں ۴ ہزار سے کم موبائل ٹاور ہیں۔ اس سلسلے میں رابطہ قائم کرنے پر ایئر ٹیل کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی کی پالیسی کے تحت ہم بازار کے تبصروںپر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ لیکن باخبر حلقوں کے مطابق کمپنی بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے افریقہ میں اپنے موبائل ٹاور کی زمین دو ارب ڈالر میں فروخت کر سکتی ہے۔ معلوم ہو کہ کمپنی پر ستمبر ۲۰۱۳ کے آخر تک ۸۷۷ء۶۰ کروڑ روپئے کا قرض ہے۔ ایئر ٹیل کی کل افریقی تجارت میں ۳۰ فیصد حصہ
نائجیریا کا ہے۔