کراچی: کرنسی سمگلنگ کیس سے شہرت پانیوالی ماڈل ایان علی کی 20 اگست کو جامعہ کراچی میں آمد اور وہا ں لیکچر دینے کے عمل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل ایان علی نے کس حیثیت سے کراچی یونیورسٹی میں لیکچر دیا ؟ درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ ایان علی 5 کروڑ روپے کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ہے اس طرح کی متنازعہ شخصیات کی جامعہ کراچی میں آمد پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس حرکت نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں۔
درخواست میں سیکرٹری تعلیم، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی، چیئرمین پبلک ایڈمنسٹریشن، رجسٹرار جامعہ کراچی اور ماڈل ایاان علی کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایان علی نے جمعرات کو جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں “چپس اینڈ ڈپس” کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلبا کو لیکچر دیا تھا۔