لندن۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے الیسٹر کْک کو ہٹا کر اْن کی جگہ ایان مورگن کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔یہ تبدیلی ورلڈ کپ سے صرف دو مہینے پہلے کی گئی ہے جس سے قبل 2011 میں کْک کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔سرلنکا سے سیریز میں شکست کے بعد کْک مْصر تھے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے مگر سلیکٹرز نے جمعے کو اپنے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کر دیا۔مورگن نے اپنے کریر کا آغاز آئرلینڈ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے لیے 107 ون ڈے میچز کھیلے۔تاہم انہوں نے اپنی ٹیسٹ فارم بہتر کی اور جس کے نتیجے میں انڈیا سے سیریز 3 ایک سے جیتی مگر کْک پر ون ڈے کی کپتانی چھوڑنے کا دباؤ انڈیا ہی کے خلاف 3 ایک سے اپنے ہی ملک میں شکست اور سری لنکا کے ناکام دورے کے بعد بڑھتا گیا۔اگرچہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ پال ڈاؤنسیڈ نے کہا کہ تھا کہ انہیں ’حیرت‘ ہو گی اگر کْک کو ورلڈ کپ سے پہلے تبدیل کیا گیا تاہم چار رکنی سلیکشن پینل میں ان کا ووٹ نہیں تھا۔دوسری جانب کوچ پیٹر مورس اور سلیکٹرز جیمز وٹکر، مائک نیول اور اینگس فریزر نے کْک کی ورلڈ کپ کے لیے کپتانی کی گارنٹی دینے سے انکار کر دیا تھا۔
اوون مورگن نے اپنے کریر کا آغاز آئرلینڈ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے لیے 107 ون ڈے میچز کھیلے۔ اس کے علاوہ سابق کپتانوں ناصر حسین، ایلک اسٹیورٹ اور مائیکل وون نے کْک کو کپتان کے طور پر بدلنے کا کہا۔کْک کو اپنے دورِ کپتانی میں ابتدا میں تو کامیابی ملی مگر انڈیا سے چمپئن ٹرافی کی جیت کے بعد ان کی کامیابی کا گراف نیچے جاتا گیا۔کْک نے 69 ون ڈے میچز بطور کپتان کھیلے جن میں سے 36 جیتے، 30 ہارے، ایک میں میچ برابر رہا اور دو میں میچ بے نتیجہ رہا۔واضح رہے کی اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ ایلسٹر کْک کو عالمی کپ سے قبل کپتانی سے ہٹانے کے لیے اب بھی کافی وقت ہے۔ناصر حسین نے روزنامہ ’ڈیلی مرر‘ میں لکھا ’ ایلسٹر کْک کو کپتانی سے ہٹانا اتنا بڑا جْوا نہیں ہو گا بلکہ ایسا چند ماہ قبل ہی ہو جانا چاہیے تھا۔
‘انگلینڈ کے سابق کپتان کے مطابق ’ٹیم میں متحرک کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا وقت دیا جانا چاہیے۔‘ایلسٹر کْک کی قیادت میں کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں یہ انگلینڈ کی مسلسل چوتھی ہار تھی جس میں انھوں نے چھ میچوں میں صرف 119 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر ایلسٹر کْک 25 دسمبر کو 30 برس کے ہو جائیں گے۔ایلسٹر کْک نے گذشتہ 22 ایک روزہ میچوں میں نصف سنچری نہیں بنائی ہے۔خیال رہے کہ انگلینڈ 14 فروری سنہ 2015 کو آسٹریلیا کے خلاف عالمی کپ کا پہلا میچ کھیلے گا۔عالمی کپ کے اس میچ سے پہلے انگلینڈ نے زیادہ سے زیادہ پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں۔ایلسٹر کْک کو رواں ماہ کے آغاز میں انگلینڈ کے عالمی کپ کے لیے 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرتے ہوئے انھیں کپتان مقرر کیا گیا تھا۔