گورکھپور(نامہ نگار)جن لوگوں کے پاس پہلے سے ہی گیس کے کنکشن ہیں انھوںنے نئے کنکشن کیلئے درخواست فارم بھرے ہیں۔ اس کی وجہ سے ایجنسیوں پرکثیر تعداد میں فارم جمع کئے جارہے ہیں ۔لیکن فارموں کی جانچ کرنے کے بعد نئے کنکشن دینا گیس ایجنسیوں کے لئے مشکل ہورہا ہے۔
آئی او سی افسران نے اس سلسلے میں بتایا کہ ایسے لوگوںکوہی کنکشن جاری کئے جائیں گے جن کے پاس کنکشن نہیں ہیں۔ گیس کنکشن سے محروم لوگوںکے لئے مرکزی حکومت نے کیمپ لگانے کی ہدایت دی ہے ۔
کیمپ میں ایسے لوگ بھی پہنچ گئے جن کے پاس پہلے سے ہی کنکشن موجود تھے۔
اس کی وجہ سے کیمپ میں کثیر تعدادمیںلوگ پہنچے ۔لیکن فارم کی جانچ کرنے کے بعد ایجنسیوں کونئے کنکشن جاری کرنے کیلئے مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ابھی تک چھ کیمپوں میں چالیس ہزار سے زیادہ لوگ کنکشن لینے کیلئے درخواستیں دے چکے ہیں۔ جبکہ سب سے پہلے ایسے لوگوں کوکنکشن دیاجائیگاجن کے پاس گیس کاکنکشن نہیں ہے۔