مقابلوں میں پانچ ٹرافیاں جیت کر لہرایا کامیابی کا پرچم
لکھنو:ناگپور میں منعقد نویں بین الاقوامی انڈر گریجویٹ میڈیکل اسٹوڈینٹ ریسرچ کانفرنس میں ایراز لکھنو¿ میڈیکل کالج نے کامیابی کے پرچم لہراتے ہوئے راجدھانی کا نام روشن کیا۔ کالج کے طلباءنے مختلف مقابلوں میں پانچ ٹرافیاں جیتیں۔ طلباءکی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ نے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔
ایراز لکھنو¿ میڈیکل کالج کے پیتھالوجی شعبہ کے صدر پروفیسر اے این شریواستو نے بتایا کہ این کے پی سالوے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ۲۹جولائی سے یکم اگست کے درمیان ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملک کے میڈیکل کالج و میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ پروگرام کے تحت تحقیقی مقالہ پیش کرنے، اساتذة و طلباءمذاکرہ، مباحثہ اور فوٹو مضامین مقابلے منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں ایراز میڈیکل کالج کے ۸طلباءنے حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ طلباءنے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ ٹرافیوں پر قبضہ کیا۔مقابلوں کے تحت اساتذہ طلباءمذاکرہ ، کوئز مقابلہ، فوٹومضامین مقابلہ اور تحقیق مقابلہ پیش کرنے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ سبھی فاتح طلباءکو ٹرافی کے ساتھ اسناد سے نوازا گیا۔ فاتح طلباءمیں شیوم مہرا، ویدانش چندرا، شپرا شکلا، انجلی گری، چاندنی جین، پارتھ گرل، عالیہ گل، ابر رعنا شامل تھے۔اس کے علاوہ ۸طلباءمیں سے ۶طلباءکو آئی سی این آر کی جانب سے اسٹوڈنٹ شپ کیلئے منتخب کیا گیا۔ جس میں ویدانش چندرا، انجلی گری، عالیہ گل، چاندنی جین، ابر رعنا، اور پارتھ گرل شامل ہیں۔ ان طلباءکے تحقیقی مقالے کو ادارہ کے میڈیکل جرنل میں بھی شائع کئے جانے کا اعلان کیا گیا، طلباءکا کہنا تھا کہ انہوں نے پروفیسر اے این شریواستو، پروفیسر نروپما لال اور ڈاکٹرشارق احمدکی بہترین رہنمائی کے سبب یہ کامیابی حاصل کی۔