اقوام متحدہ: ایران کے صدر حسن روحانی حج کے دوران ہوئے حادثہ میں اپنے ملک کے حاجیوں کی اموات کیوجہ سے امریکی دورہ درمیان میں ہی چھوڑکر ملک واپس لوٹ جائیں گے ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی “ارنا”نے بتایا کہ مسٹر روحانی آج دوپہر تہران پہنچ جائیں گے تاکہ وہ اپنے جاں بحق شہریوں کی تدفین کے وقت وہاں موجود رہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ صدر نے اس کی وجہ سے اپنے کئی طے شدہ پروگراموں اور ملاقاتوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ وہ آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو خطاب کرکے واپس لوٹ جائیں گے ۔