نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کے ساتھ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور فرانس کے بعض علاقائي امور پر مشترکہ نظریات ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں آپس میں تعاون کرسکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے منی میں ایرانی شہداء کے بارے میں فرانسیسی صدر کی ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منی کا حادثہ مسلمانوں بالخصوص ایرانی عوام کے لئے بڑا تلخ اور ناگوار حادثہ تھا جو سعودی حکومت کی غفلت، غلطی اور لاپرواہی کی بنا پر رونما ہوا۔
فرانس کے صدر نے بھی اس ملاقات میں فرانسیسی وزیر خارجہ اور اس کے ہمراہ فرانس کے اقتصادی وفد کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور ایٹمی معاہدے نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی راہیں استوار کردی ہیں ۔