دوبئی، 28 نومبر :ایران نے چھ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے متنازعہ نیوکلیائی پروگرام کا معاملہ سلجھانے کے باوجود کل کہا کہ وہ اراک نیوکلیائی آبی کارخانے کا تعمیراتی کام شروع کرے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اتوار کو جنیوا میں ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے سلسلہ میں چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی ایران خلاف ورزی نہیں کرے گا۔مغربی طاقتوں کو اس با ت کا ڈر ہے کہ ایران اس کارخانے کے ذریعہ پلوٹونیئم کے ذخیرہ میں اضافہ کرکے نیوکلیائی اسلحہ تیار کرے گا لیکن اس سلسلہ میں ایران کا کہنا ہے کہ وہ اس سے طبی شعبے میں مزید پیش رفت حاصل کرنے کے لئے کام کرے گا۔