ماسکو: اسرائیلی وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کبھی بھی ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دے گا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں یہودی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 6 عالمی طاقتیں ایران سے اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل کبھی بھی تہران کو جوہری ملک بننے نہیں دے گا
۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایرانی رہنما اسرائیل کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کرتے اورمتعدد بار اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے ختم کرنے کا اظہار کرچکے ہیں جو ہمیں اس بدترین دور کی یاد دلاتا ہے جب یہودیوں برظلم ڈھائے گئے اور سزائیں دی گئیں۔
ان کہنا تھا آیت اللہ خامنہ ای اسرائیل کو ’’باؤلے کتے‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے ہمیں اپنا ازلی دشمن تصور کرتے ہیں دراصل یہ ایران کا حقیقی چہرہ ہے اور اسرائیل ایسے ایران کو کبھی بھی جوہری طاقت نہیں بننے دے گا۔