ایران جنگ نہیں چاہتا، کسی نے دھمکایا تو جواب دے گا: سربراہ پاسداران انقلاب
سربراہ پاسدران انقالاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے دھمکایا تو مناسب فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دے گا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ پاسدران انقالاب حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حوثی یمن کی نمائندہ حکومت ہے وہ اپنے فوجی آپریشنز کے فیصلے لینے میں خود مختار ہیں۔
جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات و خود مختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا دشمن ابھی تک بھٹکا ہوا ہے، اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔