واشنگٹن ۔ 21 مارچ (یو این این) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری تنازع پر جاری بین الاقوامی مذاکرات سے فائدہ اٹھا کر دنیا میں اپنی تنہائی کوختم اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرے۔
امریکی صدر کی طرف سے ویڈیو پیغام ایران میں منائے جانے والے ‘نوروز’ کے تہوار کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں صدر نے ایرانی عوام اور رہنمائوں کو نئے ایرانی سال کی مبارک باد دی ہے۔ویڈیو پیغام میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ عالمی برادری کیساتھ جوہری تنازع کے خاتمے پر ایران کی یکسوئی اور سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں ایرانی عوام کی معاشی مشکلات کا خاتمہ ہوسکتا ہے جو انہیں حالیہ برسوں میں بین الاقوامی پابندیوں کے باعث جھیلنا پڑی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران دنیا کو اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کا یقین دلانے کے لیے معنی خیز
اور قابلِ بھروسہ اقدامات کرے تو اس تنازع کے حل کی راہ نکل سکتی ہے۔