تہران(یو این آئی )ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ کے خیال میں اگر ایران پر سے جوہری پروگرام کی وجہ سے عائد کردہ پابندیاں ہٹائی جائیں تو تیل کی قیمت معمول پر واپس آ جائے گی۔ ایران کے ٹی وی چینل پریس ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ یکم جولائی ۲۰۱۲میں یورپی یونین نے جوہری پروگرام کی وجہ سے ایرانی تیل کی درآمد پر پابندیاں لگا دی تھیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے بھی اسی قسم کی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ایران کی خبر رساں ایجنسی مہر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے نتیجے میں تیل کی قیمت مستحکم ہو جائے گی۔