دوبئی: ایران نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کی ادلا بدلی کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ‘اسنا’ نے نائب وزیر خارجہ حسن کا شکوی کے حوالے سے آج کہا ‘امریکہ کے ساتھ قیدیوں کی ممکنہ ادلا بدلی کی بات سچ نہیں ہے اور اس معاملہ پر بحث کے لئے ابھی تک کوئی بیٹھک نہیں کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سولہ شہری پابندیوں کی پابندی نہ کرنے کے الزام میں اور تقریبا± ساتھ دیگر قیدی دیگر جرائم میں امریکی جیل میں بند ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پچھلے ماہ ایٹمی سمجھوتہ پر بات چیت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کا بھی تبادلہ کیا جانا تھا۔