تہران۔ 18 فروری (یو این آئی) ایران نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے اس کے سرحدی حفاظتی کے جوانوں اگر کو آزاد نہیں کیا تو وہ انہیں رہا کرانے کے لئے پاک۔ افغانستان سرحد پر اپنی فوج بھیج دے گا۔ایرانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان سے متصل ایران کے سستان بلوچستان صوبہ میں گزشتہ چھ فروری کو دہشت گرد ایرانی سرحدی حفاظتی دستہ کے چھ جوانوں کو مبینہ طورپر اغوا کرکے پاکستان لے گئے تھے۔ایران کے وزیر وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے سرکاری ٹی وی چینل پر پاکستان کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے جوان رہا نہیں کئے گئے تو ایرانی فوج انہیں رہا کرانے کے لئے پاکستانی علاقے میں داخل ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان جوانوں کو رہا کرانے کے لئے ایک ایرانی نمائندہ کو پیر کو پاکستان بھیجا گیا ہے۔ایران کے فوجی سربراہ میجر جنرل حسین سادی نے بھی کہا ہے کہ اس معاملے میں نرمی نہیں برتی جائے گی اور پڑوسی مماملک کو کارروائی نہ کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اغوا کئے گئے جوان ابھی زندہ ہیں۔