واشنگٹن:امریکہ کے صدر براک اوبامہ سعودی عرب کے شاہ کو یقین دہانی کرائیں گے کہ ایران سے کسی بھی قسم کے سیکورٹی چیلنج کا سامنا کرنے میں امریکہ ان کی بھرپور مدد کرے گا۔
وائٹ ہا¶س کے حکام نے بتایا کہ مسٹر اوبامہ سعودی عرب کو ایران سے ہونے والے کسی بھی خطرے سے نمٹنے میں مددکی یقین دہانی کرائیں گے ۔واضح رہے کہ جمعہ کو سعودی عرب کے شاہ واشنگٹن کے دورے پر آنے والے ہیں۔
نئے جوہری معاہدے کی مدد سے ایران اس علاقے میں بڑی طاقت کے طور ابھر سکتا ہے ۔مسٹر اوبامہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر بین روڈس نے نامہ نگاروں سے کہا “ہم سعودی عرب کی یہ تشویش سمجھتے ہیں کہ اگر ایران پر سے پابندی ہٹا لی گئی اور اس معیشت پٹری پر لوٹ آئی تو وہ اس کے لئے خطرہ بن سکتا ہے ۔
امریکہ کا خیال ہے کہ ایران پر روک ہٹتے ہی وہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے میں لگ جائے گا”۔مسٹر روڈس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران پرپابندی ہٹتے ہی وہ پیسوں کا غلط استعمال کرنے لگے گا اور اپنی بے جا سرگرمیوں میں پھر سے مصروف ہو سکتا ہے لیکن مسٹر اوبامہ نے صاف کر دیا ہے کہ ایسی صورت میں امریکہ ایران کے پڑوسی ممالک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔خلیجی ممالک ایران پر یمن، شام اور عراق میں تشدد بھڑکانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ وہیں کچھ دیگر ممالک کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک علاقائی تنازعہ پھیلانے میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔