نئی دہلی:مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے نیوکلیائی پروگرام کے مسئلے پر ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو مغربی ملکوں کی طرف سے ہٹائے جانے کو قابل خیر مقدم عمل قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں ہٹائے جانے سے جہاں مختلف ملکوں میں اس کے منجمد اثاثے پھر سے اسے مل سکیں گے ۔ وہیں اس کا تجارتی کاروبار بھی پوری دنیا میں پھیلے گا۔
محترمہ نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندی ہٹائے جانے کا ہندوستان کو فائدہ پہنچے گا اور پوری دنیا میں کشیدگی کو کم کرنے میں بھی اس سے مدد ملے گی۔