شنگھائی۔ 23 نومبر:ایران کے ایٹمی پروگرام پر جنیوا میں جاری بات چیت “آخری لمحات” میں پہنچ چکی ہے۔ یہ بات چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی “ژن ہوا” نے وزارت خارجہ کے ترجمان ہونو لیئی کے حوالے سے بتائی ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانویی آج صبح ایران کے ساتھ بات چیت کے لئے بیجنگ روانہ ہو
گئیتھے جس میں امریکہ روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی بھی شرکت کررہے ہیں۔
بات چیت میں معاہدہ ہونے کے آثار کی خبر ملنے پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فیبئس اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ آج صبح جنیوا پہنچ گئے تھے۔