اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے پہلے مرحلے میں صدارتی امیدواروں نے سماجی اور اجتماعی امور کے بارے میں اپنے اپنے نظریات اور خیالات پیش کئے۔
نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے پہلے مرحلے میں صدارتی امیدواروں نے سماجی اور اجتماعی امور کے بارے میں اپنے اپنے نظریات اور خیالات پیش کئے۔۔ صدارتی امیدواروں کے درمیان براہ راست مباحثے اور مناظرے تین مرحلوں میں منعقد ہوں گے جن میں ہر امیدوار سیاسی، سماجی ، اقتصادی اور ثقافتی امور کے بارے میں اپنے اپنے نظریات بیان کریں گے۔
ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں میں موجودہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی، نائب صدر اسحاق جہانگیری، حرم امام رضا (ع) کے متولی حجۃ الاسلام والمسملین سید ابراہیم رئیسی ، تہران کے میئر محمد باقر قالیباف ، سابق وزیر سید مصطفی ہاشمی طبا اور سابق وزیر ثقافت مصطفی میر سلیم شامل ہیں۔صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ایران کے ٹی وی چینل ایک اور ریڈیو سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ سوالات کے ذریعہ جوابات دیئے جارہے ہیں ،
پہلے صدارتی امیدوار اور سابق وزیر جناب میر سلیم نے پسماندگی کو دور کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے پسماندگی کو دور کرنے کے لئےملک کے اندر موجود وسائل کو منصفانہ طریقہ سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے بےروزگاری اور ملکی پیدوار کے ذریعہ معاشی مشکلات اور ملکی پسماندگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
دوسرے صدارتی امیدوار اور حضرت امام رضا (ع) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام رئیسی نے سماجی انصاف اور طبقاتی فاصلہ کو کم کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف اسلامی نظام کا ایک اہم ہدف ہے اور طبقاتی فاصلہ اسلامی نظام کے لئے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور سبسیڈی اور کمزور و پسماندہ طبقات کی مدد کرکے طبقاتی فاصلہ کو کم کیا جاسکتا ہے۔
تیسرے صدارتی امیدوار سید مصطفی ہاشمی طبا نے ہاؤسنگ کی تعمیر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ کی تعمیر پر توجہ حکومت کے اصلی وظائف میں شامل ہے اوراگر وہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو وہ ہاؤسنگ کی تعمیر پر خصوصی توجہ مبذول کریں گے۔
چوتھے صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر حسن روحانی نے روزگار کی فراہمی اور جوانوں کی شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں اہم کام انجام دیئے ہیں جن میں شادی کے قرضہ کیم قدار کو تین ملین سے بڑھا کر دس ملین تومان کیا گیا اور شادی کرنے والے جوڑوں کو ہاؤس کی فراہمی کے لئے 80 ملین تومان قرضہ فراہم کیا گیا انھوں نے کہا کہ معاشرے اور جوانوں کے اندر شوق و نشاط اور امید پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پانچویں صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر اسحاق جہانگیری نے حکومتی اداروں سے عوام کی رضایت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودہ حکومت نے عوام کی رضایت کو حل کرنے کے سلسلے میں الیکٹرانک حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں اور عوام آج اداروں میں رجوع کرنے کے بجائے اپنے کام گھروں سے بھی انجام دے سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی اداری نظام میں کچھ خامیاں موجود ہیں جنھیں برطرف کرنے کے سلسلے میں انجام شدہ امور کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔
چھٹے صداری امیدوار اور تہران کےموجودہ میئر محمد باقر قالیباف نے ماحولیات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے تہران میں میٹرو ٹرین کا 70 کلو میٹر سے 300 کلومیٹر تک اضافہ کیا ہے اور تہران کے اردگرد درختوں کی کاشت کے سلسلے میں اہم کام انجام دیئے گئے ہیں ۔ قالبیاف نے کہا کہ ماحولیات ملک اور عوام کا اہم مسئلہ ہے اور افراد کی سالم زندگي ماحولیات سے وابستہ ہے ۔ تہران کے میئرمحمد باقر قالیباف اور نائب صدراسحاق جہانگيری نے مباحثوں میں ایکدوسرے کے ناقص اقدامات کو آڑے ہاتھون بھی لیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹی وی کے براہ راست مباحثوں اور مناظروں سے عوام کو بہتر صدر کو انتخاب کرنے کا موقع ملے گا ۔