لکھنؤ۔(نامہ نگار)ہائی کورٹ کے فاضل جج کی حفاظت پر مامور ایک انسپکٹر کی موٹر سائیکل ایس ایس پی دفتر سے چوری ہوگئی چوری کے اس واقعہ کے بعد وزیرگنج پولیس حرکت میں آگئی لیکن موٹر سائیکل کا پتہ معلوم نہیں ہوسکا واضح رہے کہ ایس ایس پی دفتر سے بہت سی سائیکلیں اور موٹر سائیکلیں اس سے قبل بھی چوری ہوں چکیں ہیں تھانہ انچارج وزیر گنج ابھینو سنگھ پنڈیر نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے جج کی حفاظت پر انسپکٹر دیا ساگر سنگھ مامور ہیں بتایا جارہاہے انسپکٹر اپنے چیپی ایف کے سلسلے میں ڈالی گنج کے کے اسپتال کے سامنے واقع ایس ایس پی دفتر میں پہونچیں تھے انہوں نے اپنی موٹر سائیکل کو دفتر کے احاطہ میں کھڑا کردیا تھا اور انسپکٹر اپنے کام کے سلسلے میں دفتر کے اندر چلے گئے کچھ دیر کے بعد جب انسپکٹر اپنا کام ختم کرکے واپس ہوئے تو دفتر کے باہر کھڑی ہوئی ان کی موٹر سائیکل غائب تھی موٹر سائیکل چوری ہونے کی خبر انہوں نے وزیر گنج پولیس کو دی اور فوری طور پر وزیر گنج پولیس اور ایس ایس پی دفتر کے ملازمین حرکت میں آگئے ملازمین نے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن موٹر سائیکل کا پتہ نہیں معلوم ہوا اس کے بعد وزیر گنج پولیس نے دروغہ سے چوری کی تحریر لے لی تھانہ انچارنج وزیر گنج نے بتایا کہ دفتر میں سیتاپور نمبر کی ایک غاڑی کھڑی ہوئی ہے پولیس مزکورہ موٹر سائکل کے بارے میں معلوم کررہی ہے واضح رہے کہ ایس ایس پی دفتر سے موٹر سائیکل چوری ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ایس ایس پی دفتر کے باہر سے موٹر سائیکلیں چو
ری ہوچکیں ہیں سابقہ ایس ایس پی جے رویندر گوڑ نے پولیس آفس میں موٹر سائیکلوں کی چوری کے وارداتوں کو روکنے کیلئے دفتر میں ٹوکن سسٹم کا طریقہ رائج کیا تھا لیکن ان کے تبادلے کے بعد ٹوکن سسٹم ختم کردیا گیا۔