ہاپور(نامہ نگا)ضلع کے تھانہ دھولانا حلقہ کے گائوں بمیراکلاں میں دوفریقین میں جم کر لاٹھی ڈنڈے چلے اورفائرنگ ہوئی
۔پولیس نے متاثرہ فریق کی رپورٹ درج نہیں کی۔اس سے مشتعل ہوکر متاثر فریق نے گائوں والوں کے ساتھ ایس ایس پی کے دفترپر مظاہرہ کیا اورواقعہ کی رپورٹ درج کرانے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں موقع پر پہنچی پولیس کے علاقائی انچارج کو میمورنڈم پیش کیا۔ایڈیشنل پولیس سپرنڈنٹ سدھیر کمارپولیس کے علاقائی افسرپون یادو کودئے گئے میمورنڈم میں فرقان نے کہا کہ گزشتہ ۷ مئی کو تھانہ دھولاناحلقہ کے گائوں بمراکلاں کے رہنے والے قربان اورالیاس کا کھانالیکر کھیت گیاتھا۔اسی درمیان وہاں پہنچے مومن ، مصروف،معروف ، فاروق،منظور اورراحت وغیرہ نے لاٹھی وغیرہ سے تینوں پر حملہ کردیا۔قربان اورالیاس زخمی ہوگئے اوریہ لوگ فرار ہوگئے
۔اطلاع ملنے پر پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے لے گی۔الزام لگایاگیاہے کہ پولیس نے کچھ رقم لے کر ملزموںکو چھوڑدیا ہے تومتاثرہ افرادڈاکٹری کراکر تھانے پہنچے اورمقدمہ درج کریا۔