ممبئی (وارتا)اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)انشورنس آسٹریلیا گروپ (آئی اے جی)کے ساتھ بیمہ حلقہ کے مشترکہ ادارے ایس بی آئی جنرل انشورنس میں اپنی حصہ داری ۷۴فیصد سے گھٹاکر ۱۵فیصد کرے گا ۔ بینک نے اج بتایاکہ اس کی مرکزی بورڈ کی کارگزار کمیٹی نے ۲۵مارچ کو منعقد جلسہ میں اس بات کی تجویز منظوری دے دی ہے ۔
موجودہ وقت میں ایس بی آئی جنرل انشورنس میں اسٹیٹ بنیک کی حصہ داری ۷۴فـیصید اور آئی اے جی کی حصہ داری ۲۶فیصد ہے ۔بینک نے بتایا کہ بیمہ ترمیمی بل ۲۰۱۵ کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہونے کے بعد اس کے مطابق حصہ داری کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بل میں بیمہ حلقہ کے نجی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی زیادہ سے زیادہ حد ۲۶فیصد سے بڑھاکر ۴۹فیصد
کردی گئی ہے ۔ مشترکہ ادارہ کے تعین قدر اور شیئروں کی قیمت طے کرنے کے لئے ایک ویلور کی تقرری کو بھی اسٹیٹ بینک کی کارگزار کمیٹی نے منظوری دے دی ہے ۔