نئی دہلی(وارتا)اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ختم ہوئے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں منافع پہلے کی اسی مدت کے ۳۲۹۹ کروڑ روپئے کے مقابلے میں ۸ء ۷ فیصد گر کر ۳۰۴۱کروڑ روپئے رہ گیا ۔ بینک کے آج اعلان کئے گئے نتائج میں ۱۴۔ ۲۰۱۳کے لئے تیس روپئے فی شیئر منافع کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری ۔ مارچ ۲۰۱۴ کی سہ ماہی میں سود سے ہونے والی آمدنی ۵ء ۱۶ فیصد بڑھ کر ۱۲۹۰۳کروڑ روپئے پر پہنچ گئے ۔ پہلے اسی مدت میں یہ ۱۱۰۷۸کروڑ روپئے تھی ۔ سہ ماہی بنیا د پر بینک کی کل این پی اے ۷۳ء ۵ فیصد سے کم ہوکر ۹۵ء۴فیصد رہ گئی۔ چوتھی سہ ماہی میں این پی اے ۲۴ء ۳ فیصد سے گر کر ۵۷ء ۲ فیصد رہا ۔ رقم میں این پی اے ۳۷۱۶۷کروڑ روپئے سے گرکر ۳۱۰۹۶کروڑ روپئے اور کل ۶۷۷۹۹ کروڑ روپئے سے کم ہوکر ۶۱۶۰۵کروڑ روپئے رہ گیا ۔ ختم ہوئے مالی سال میں بینک کا منافع ۲۳ فیصد گر کر پہلے کے ۱۴۱۰۵ کروڑ روپئے سے ۱۰۸۹۱کروڑ روپئے رہا ۔