کانپور (نامہ نگار)اکبر پور پارلیمانی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار لال سنگھ تومر نے گھاٹم پور اسمبلی حلقہ کے تقریبا دو درجن سے زائد گاؤں کا دورہ کیا اور نکڑ جلسوں میں اپنی طاقت کا احساس کرایا ۔ مسٹر تومر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہر محاذ کر کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سیکولر ذہنیت کے لوگ ہیں دوسری طرف فرقہ پرست طاقتیں
ہیں اسلئے عوام کو سیکولر پارٹیوں کی حمایت کرنی چاہئے ۔