گورکھپور (نامہ نگار)صدر پارلیمانی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار راجمتی نشاد نے پپرائچ علاقہ کے سرائے گلریہا ،جنگل ناسین مغلان،بکھریا، اورنگ آباد،اشرف پورسمیت مختلف علاقوں میں عوام سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ترقی کی سیاست کرتی ہے۔ رابطہ مہم میں امریندر نشاد، رام آسرے نشاد، مراری نشاد، سنت راج نشاد اور پریم نشاد سمیت علاقہ کے لوگ شامل تھے۔ سماجوادی پارٹی کے میڈیا انچارج رام نارائن گپتا نے بتایا کہ سوراجیہ جے کے ریاستی جنرل سکریٹری نارد یادو اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ شہر میڈیا انچارج راجویندر نے بتایا کہ پارٹی امیدوار کی حمایت میں میڈیکل کالج گیٹ کے قریب اسرن چوراہے پر عوامی جلسہ منعقد کیا گیا۔