اٹاوہ (نامہ نگار)ضلع میں پارلیمانی انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار پریم داس کٹھیریا نے پارٹی کے ضلع صدر راجیو یادو اور رگھوراج سنگھ سمیت دیگر پارٹی عہدیداران کے ساتھ کچہری میں جاکر وکلاء سے رابطہ کرتے ہوئے ووٹ مانگے۔ انہوں نے وکلاء سے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں سرحدیں محفوظ نہیں ہیں۔ مہنگائی ،بدعنوانی میں اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ کی قیادت میں تیسرے محاذ کی حکومت بننے جارہی ہے۔ انہوں کہا کہ اٹاوہ ملائم سنگھ یادو کا آبائی ضلع ہی نہیں بلکہ وقار کی نشست ہے۔