ڈومریاگنج (نامہ نگار)ایس پی کے ڈومریانگج پارلیمانی امیدوار ماتا پرساد پانڈے کو کامیاب بنانے کے لئے لوہیا واہنی کی ضلع اکائی نے اپی پوری طاقت لگادی ہے۔ لوہیا واہنی کے ڈومریاگنج کے صدر انجم فتح نے ہلور ،بھٹگاواں،جگجواں ،تلگڑیا،کوہیڈا ،سکہرا،جکھولی ،ارنی،ببھنی، مہوا،مہئی ،ایکدھروا گاؤں میں جلسہ کرکے سماجوادی پارتی کارکنان کو ماتاپرساد پانڈے کو زبردست اکثریت کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ دوسری طرف سنی مسلم کونسل کے صدر اور ریاستی وزیر کا درجہ حاصل کرنے والے عابد رضا خاں نے کہا کہ ایس پی اور ملائم سنگھ یادو اقلیتوں کے سچے ہمدرد ہیں۔ انہوں نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اسکیمیں مرتب کی ہیں۔