گورکھپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرکے ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا چاہتی ہے۔جبکہ بی جے پی سماج میںنفرت پھیلا کر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن عوام ہی اس کا جواب وقت آنے پر دیں گے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر اودھیش یادو نے بیلی پار علاقہ کے بسٹولی خورد میں منعقد ایک تقریب کے دوران کہیں۔ مہمان خصوصی بانس گاؤں پارلیمانی حلقہ کے الیکشن انچارج رام گوپال یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نوجوانوں کے لئے جو کام کئے ہیں وہ اپنے اپنے میں ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشویشناک حالت میں مریضوں کو علاج مہیا کرانے جیسے مختلف کام ریاستی حکومت نے انجام دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملائم سنگھ ہی ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ جلسہ کو نوجوان یونین کے ریاستی سکریٹری دلیپ یادو، لوہیا واہنی کے ضلع صدر سنجے پہلوان، ضلع جنرل سکریٹری جواہر لال موریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کامیابی کے لئے کارکنان کو حلف لینا ہوگا۔جلسہ کی صدارت گھن شیام وشوکرما اور نظامت یوتھ برگیڈکے سابق ضلع صدر رام پرساد یادو نے کی۔اس موقع پر شری رام یادو،منوا پرساد ترپاٹھی،سدرشن چوہا ن،دویندر پاسوان،مان سنگھ یادو اور خورشید احمد وغیرہ موجودتھے۔