ڈومریاگنج ؍سدھارتھ نگر(نامہ نگار) سماجوادی پارٹی کے ڈومریاگنج پارلیمانی نشست کے امیدوار واترپردیش اسمبلی
کے اسپیکر ماتاپرساد پانڈے نے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی ترقیاتی کاموں اور حصولیابیوں کی بنیاد پر اترپردیش کی سب سے زیادہ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی ،کانگریس اور بی ایس پو کو شکست ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتیں عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ مسٹر پانڈے ڈومریاگنج اسمبلی حلقہ کے کوٹیا گڈوری وچھتونی میں سماجوادی پارٹی کے ذریعہ منعقد نکڑجلسوں کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قول وفعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پارٹی نے انتخابی منشور میں کئے گئے ۹۵فیصد وعدوں کو پورا کردیا ہے۔ اسی لئے عوام ان کے ساتھ ہیں۔