لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر چندر موہن نے خراب نظم و نسق کیلئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کے سب سے زیادہ محفوظ علاقہ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ شردھا تیواری کے گلے سے بدمعاشوں نے زنجیر کھینچ لی جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مجرمین کے حوصلے موجودہ حکومت میں کتنے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حک
ومت میں خواتین دن میں بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب راجدھانی کا یہ حال ہے تو دور دراز کے علاقوں میں آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وزیر اعلیٰ نا اہل ثابت ہو چکے ہیں۔