بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی پچھڑاسماج کی جانب سے اپنی حکومت کی فراہمیوں کے ساتھ تین برس مکمل کرنے پر چلو گائوں کی اورکے قومی صدر ملائم سنگھ یادو اوراترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو ودیہی ترقیات کے وزیراروند سنگھ گوپ ،ریاستی نائب صدر نریش اتم، ایس پی ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ ،صدر رکن اسمبلی سریش یادو،زیدپوررکن اسمبلی رام گوپال راوت ، حیدرگڑھ رکن اسمبلی رام مگن راوت نے اپنے کارکنان سے اپیل کی اورکہا کہ گائوں گائوں میں جا کر اپنی حکومت کی فراہمیوںکو عوام کے درمیان پہنچانے کا کام کرے۔
پچھڑاسماج کے طلباء وطالبا ت کی وظیفہ اسکیموںکے لئے ۱۰۹۶ کروڑروپئے کے بجٹ کابندوبست ، پچھڑے سماج کے طلباء وطالبات کیلئے ہاسٹلوں کی تعمیر کیلئے ۲۴کروڑروپئے کے بندوبست کی تجویز،اقلیتی طبقہ کے طلباء وطالبات کی وظیفہ اسکیموں کیلئے ۹۱۹کروڑروپئے کے بندوبست کی تجویز کی ہے۔جس کے سلسلے میں آج اعلیٰ پور گائوں جنھونی میں رابطہ قائم کرتے ہوئے پچھڑاسماج کے ضلع صدر یشونت سنگھ یادو ،پچھڑاسماج کے جنرل سکریٹری زیدانصاری ،نائب صدروملیش یادو ،سریندرکمار یادو نے کہا کہ ہماری اترپرد یش حکومت نے گائوں کے عوام کیلئے بہت سارے کام کئے ہیں جن میں کسانوں کونہر کاپانی مفت، بجلی میں چھوٹ ، سبھی کیلئے سڑکوںکا بندوبست، دہی علاقوںمیں آہستہ آہستہ ترقی کی جانب گامزن ہوتی نظرآرہی ہے۔اترپردیش کے تقریبا ۲۰؍کروڑعوام مین سے ساڑھے پندرہ کروڑلوگ دہی حلقوںمیں رہتے ہیں۔ اترپردیش حکومت نے کسانوں، نوجوانو ں ،بے روزگاروں ،لڑکیوں ، خواتین ،اقلیتوں کو کمزوراورپسماندہ زندگی کی سطح کو بہتربنانے کیلئے سماج وادی پارٹی ایک بہبودی اسکیم کے ساتھ ساتھ سڑک ،پل،آبپاسی، بجلی جیسی بنیادی سہولیات کیلئے سب سے زیادہ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔