بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کی جب سے ریاست میں حکومت بنی ہے تب سے ہر فیصلہ غریب، کمزور،بے سہارا،عوام کے حق میں کیا جاتاہے ۔ آزادی کے بعد متعددحکومتیں آئیں اورچلی گئیں لیکن جن لوگوںنکی ترقی اور بہبودی کے لئے کسی نے سوچاتک نہیں ۔ان کی ترقی کااہم کام ریاستی حکومت کے نوجوان وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے اتنی کم مدت میں کردکھایاکہ دیگر کسی ریاست میںابھی تک نہیں ہوسکا۔ مذکورہ خیال اترپردیش کے نومنتخب جنرل سکریٹری اور علاقائی رکن اسمبلی وزیردیہی ترقیات اروند سنگھ گوپ نے ترقیاتی بلاک سورت گنج تقریب میں ظاہر کئے ۔ انھوںنے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سبھاش چندر بوس کے بعد اگر کسی کو لیڈر کافخر حاصل ہواہے تووہ محض ملائم سنگھ یادوہیں۔
مسٹر گوپ نے مزید کہا کہ نوجوان وزیراعلیٰ والی ریاستی حکومت ہرذات ،مذہب، طبقہ،کے لوگوں کے لئے متعدد بہبودی اسکیمیں چلا کر عوام تک فائدہ پہنچانے والے بہبودی کام کررہے ہیں ۔اس میں لوہیا آواس میں فی مستفیدین تین لاکھ سے زائد روپئے اور مریض بہبودی فنڈ میں ہر رکن اسمبلی کوپچیس لاکھ روپئے سمیت تمام اسکیمیں چلائی جارہی ہیں،اورآئندہ بھی چلائی جائیںگی۔مہمان خصوصی مسٹرگوپ نے منابابا ، عبدالعزیز ، سمن ،کنوارے ،سنتوش ،عمر انصاری، منو ،ہولی، سمیت تین ہزارکمبل تقسیم کئے جس میں سابق پردھان یونین کے صدر اورسماجی کارکن اورمنتظم امربہادرکے ۲۵۰۰سے زائد وبلاک پرمکھ نمائندہ گیانو سنگھ کوایک ہزار سے زائد کمبل تقسیم کئے گئے ۔