کانپور (نامہ نگار)ایس پی مغربی دفتر میں تعینات درجہ چہارم کے ملازم نے ساڑی کا پھندہ لگا کر پنکھے کے کنڈے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ڈیوٹی پر تعینات داروغہ کا ملازم کی لاش دیکھ کر ہوش اڑگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو نیچے اتارا اور تفتیش کی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا سبب قرض اور بیٹے کی محبت کی شادی کرنے کی وجہ سے خاندان میں اختلاف تھا۔اٹاوہ کا رہنے والا ۳۵سالہ ویریندر کمار پولیس محکمہ میں درجہ چہارم میں صفائی ملازم تھا۔یہاں پر ملازم ایس پی مغربی دفتر سے منسلک تھا اور وہاں صفائی کاکام کرتاتھا۔ملازم پولیس لائن میں زوجہ سندھیا دوبیٹوں جانی اور برجیندر اور بیٹی ببلی کے ساتھ رہتاتھا۔چھ ماہ قبل اس نے اپنی لڑکی کی شادی کردی تھی جس میں اس نے ایک کار بھی دی تھی۔
شادی میں حیثیت سے زیادہ سامان دینے کی وجہ سے اس پر قرض کا بوجھ ہوگیا۔دوسری طرف چھ ماہ قبل اس کے لڑکے جانی نے محبت کی شادی بھی کرلی تھی جس کی وجہ سے گھر میں اختلافات ہونے لگے۔جس سے عاجز ہوکر پیر کی صبح پانچ بجے ایس پی دفتر پہنچا اور فیملی
صلاح ومشور مرکز کے کمرے میں جاکر زوجہ کی ساڑی کا پھندہ بناکر پھنکھے کے کنڈہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع اس وقت ہوئی جب ایس پی دفتر میں تعینات داروغہ اشوک دوبے صبح ۹بجے ڈیوٹی پر گئے۔ کمرے میں پھانسی پر لٹکی لاش دیکھ اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے واقعہ کی اطلاع آر آئی اودھیش پاندے ،ایس پی مغرب گورو سنگھ اور تھانہ پولیس کوتوالی کودی۔ موقع پر کوتوالی انچارج اور اعلیٰ افسران بھی آگئے۔ لاش کو پھانسی سے نیچے اتارکر اس کی اطلاع اس کے کنبہ والوں کو دی۔ایس ایس پی اجے کمار مشرا نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملازم کے بیٹے کی شادی اور قرض کے بوجھ کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات کی جارہی ہے۔