ڈومریاگنج (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے لیڈر ماتا پرساد اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج میرا بابا کے مزار پرچادر پوشی کے لئے پہنچے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی ضرورت ہے نہ کہ فساد کرانے والوں کی۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو موجودہ پارلیمانی انتخاب میں لوگوں کو سبق دینا چاہئے۔انہوں نے کہا سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی سے سماجوادی پارٹی کے سربراہ ہاتھ مضبوط ہوں گے
۔