لکھنؤ، 23 مئی (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آج سینئر لیڈر امر سنگھ کی پارٹی میں واپسی کا پختہ اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر سنگھ اگر پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کا خیرمقدم ہے لیکن واپسی کا فیصلہ انہیں ہی کرناہوگا۔سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اترپردیش کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر شیو پال سنگھ یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ امر سنگھ کی ایس پی میں واپسی کا فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے ۔ امر سنگھ سے ان کے اور پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو کے اچھے روابط ہیں لیکن مسٹر سنگھ
اور سابق ممبر پارلیمنٹ اور مشہور اداکارہ جیہ پردا ابھی پارٹی میں شامل نہیں ہوئی ہیں، اس لئے ان دونوں میں سے کسی کو راجیہ سبھا یا قانون ساز پارٹی کا ٹکٹ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کل ہی مسٹر سنگھ سے ان کی اور پارٹی صدر کی دہلی میں تقریباً ڈھائی گھنٹے بات ہوئی ہے لیکن ان کی پارٹی میں واپسی پر فی الحال ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ اس پر حتمی فیصلہ پارٹی صدر اور مسٹر سنگھ ہی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ کہا گیا کہ قانون ساز کونسل میں نامزد ہونے والے نو امیدواروں میں ایس پی حکومت نے جیہ پردا کا نام شامل نہیں کیا ہے ۔ ان کا نام راج بھون نہیں بھیجا گیا ہے ۔