لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر انیس منصوری نے کہا ہے کہ جو پارٹیاں اپنے انتخابی منشور کو عمل میںنہیں لائی ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ انیس منصوری نے آج جمعرات کو پریس کلب میں ایک پریس ریلیز کے دوران کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے انتخابی منشور می
ں سماج کے ہر طبقہ کو دھیان میں رکھا ہے خصوصاً پسماندہ مسلمانوں کا خاص خیال رکھاہے۔ انیس منصوری نے سماج وادی پارٹی کے انتخابی منشور کے سلسلہ میں کہا کہ سماج وادی پارٹی سپریمو نے پسماندہ مسلم سماج کی عرضداشت کے پانچ مطالبات کو اپنے انتخابی منشورمیں اہمیت سے ثابت کرکے پسماندہ و دلت مسلمانوں کے تئیں اپنا نظریہ صاف کردیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کوبتایا کہ مرکز میں حکومت کی تشکیل میں سماج وادی پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعہ پسماندہ مسلمانوں کو ملازمت میں ریزرویشن دلائے گی۔اس کے علاوہ پسماندہ مسلم سماج کے مفادات کیلئے مسلم اکثریتی علاقہ میں طبی مرکز،اردو اسکول کھولنے، پولیس و پی اے سی میں بھرتی کیلئے ۱۵ فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے پارٹی نے انتخابی منشور میں شامل کیا ہے۔