بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی دفترپر پسماندہ طبقے کے ضلع صدر یشونت سنگھ یادو کی صدارت میں پارٹی کی رکن سازی مہم کا آغاز شروع کیا گیا۔رکن سازی مہم کاآغاز کرتے ہوئے مسٹریادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے مقبول وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے ترقیاتی کاموں اورعوام میںپارٹی کی مقبولیت کے سبب ضمنی انتخاب میںپارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کوایمانداری سے کام کرناچاہئے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو بھی یہ پسند ہے کہ پارٹی کے کارکنان ایمانداری سے عوام کی خدمت کرے۔پسماندہ طبقے کے ضلع صدرنے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی کامیابی پر قومی صدر ملائم سنگھ یادو اوروزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔پارٹی میں شامل ہونے والوںمیں محمد امتیاز انصاری ، کوشل کشوریادو،رمیش سنگھ ،پریم چندر ورما، رام اوتار،کھیم راج لودھی اوررام لکھن یادوشامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر نونیت شری واستو،زید انصاری ،گیا
پرشادیادو، راجیش کمار ، پپویادو، محمد شکیل وغیرہ موجودتھے۔