کانپور(نامہ نگار)۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی اورراشٹریہ جنتا دل کی جانب سے ۲۲؍دسمبر کو مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کی حکومت کے خلاف دھرنا ومظاہرہ کے ذریعہ عوام کوبیدار کیا جائے گا۔ دھرنا ومظاہرہ میں شریک ہونے کیلئے سماج وادی پارٹی کانپوردیہات کے ضلع صدر مہیندر سنگھ یادوکی قیادت میں آج صبح مدھوبن لان یشود نگر سے تین بسوں اور درجنوں گاڑیوں سے پارٹی کے سیکڑوں کارکنان پارٹی کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے دہلی روانہ ہوگئے۔ دہلی جانے والے لوگوںمیں مکیش یادو، روی پرتاپ سنگھ ،شاہد حسین جعفری، ونود پرجاپتی ، آر کے سنگھ یادو ایڈوکیٹ ، پون تیواری ، رام سجیون یادو ،سمیع خان ، جاوید اقبال خان وغیرہ تھے ۔