لکھنو:ج وادی سربراہ ملائم سنگھ یادونے ایک مرتبہ پھر اپنے تیور دکھائے اور ارکان اسمبلی اور وزراکی جم کر سرزنش کی۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی عوام کے درمیان نہیں جاتا ہے اور نہ ہی انہیں کوئی تجویذ دیتا ہے انہو ںنے چٹکی لیتے ہوئے کہاکہ اگر آپکے پاس کوئی تجویذ نہیں ہے تو کم سے کم مجھے شکریہ کی تجویذ تو دے دیتے لیکن وہ بھی ممکن نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے بعد پھر ملائم سنگھ ھ کامجاز بدل گیا اور انہوں نے رہنماو¿ں پر ناراضگی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کے پروگراموںمیں ان کا ذکر تک نہیں کیا جاتا۔ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کےلئے پورے ملک میں گھرم رہے ہیں اور لوگ ایر کنڈیشنڈ میں بیٹھ کر آرام کررہے ہیں۔ ملائم سنگھ ھ نے کارکنان کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اب بھی وقت ہے سنبھل جاو¿ ورنہ پارٹی بعد میں کارروائی کرے گی۔ اس سے پہلے عوام ہی اس کا بیڑا پارکر دین گے۔ ملائم سنگھ ھ یادو منگل کو سماجوادی رہنما اور رکن راجیہ سبھا آنجہانی موہن سنگھ ھ کی برسی پر پارٹی دفتر میں منعقد پروگرام کو خطاب کررہے تھے ۔ سماج وادی سربراہ نے کہاکہ کسان ، غریب کے ساتھ ہی بیروزگار بھی مایوس ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو جھوٹ بول کر دھوکہ دیا ہے۔ اس موقع پر ملائم سنگھ ھ موہن سنگھ ھ کے ساتھ ہی ڈاکٹر رام منوہرلوہیا اور جنشیور مشرکو یاد کرنے کے بعد جزباتی ہوگئے۔ سبھی سماج وادی کارکنان کو سچا سماجی خدمت گزار بتایا۔ ہمارے سبھی سماج ودای رہنماو¿ں نے پارٹی کو مضبوط کیا۔ ملک میں سماج وادیوں کا اہم تعاون ہے۔