نئی دہلی ۔سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل دوسرے میچ میں شکست کے بعد موجودہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آخری ایلون کے انتخاب میں ایشانت شرما کی جگہ اضافی بلے باز کو رکھنے کی صلاح دی۔ انہوںنے کہا تیز گیند باز ایشانت شرما کی جگہ اضافی بلے باز کو کھلانے سجھائو بھی دیا۔ ہندوستان ڈکوس لوئس نظام کے تحت دوسرا میچ پندرہ رن سے ہارگیا تھا اور پانچ میچوں کی یک روزہ سیریز میں دو صفر سے پیچھے بھی ہوگیا ہے۔ گواسکر نے کہا کہ ہندوستان مسلسل پانچ بلے بازوں اور پانچ گیند بازوں کو میدان پر اتار کراپنا تال میل صحیح نہیں رکھ پارہا ہے۔ گواسکر نے ایک ذاتی ٹی وی نیوزی چینل سے کہا کہ اگر آپ سیریز کو بچانا چاہتے ہیں تو ٹیم کو تال میل پر دھیان دینا ہوگا ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہندوستان غیر ملکی سرزمین پر کھیل رہا ہے اور پانچ بلے بازوں وپانچ گیند بازوں کا تال میل کام نہیں آنے والا ہے انہوںنے کہاکہ ہندوستان کو اپنی بلے بازی آڈر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیم کو ایک گیند باز کی جگہ اضافی بلے باز کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جبکہ ہندوستانی قائد مہندرا سنگھ دھونی نے متواتر ناکامیوں کا ذمہ دار اوپنرز کو ٹھہرایا ہے ان کا کہناہے کہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہونے پر پوری ٹیم کو افسوس
ہے۔