ایڈیلیڈ۔ عالمی کپ کی تیاریوں میں زور شور سے مصروف گزشتہ چمپئن ٹیم انڈیا کیلئے اہم تیز گیند باز ایشانت شرما کی چوٹ سر درد بنی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا دورہ پر گھٹنے کی چوٹ سے دو چار ایشانت باکسنگ ٹسٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں چوتھے ٹسٹ میں نہیں کھیل سکے تھے۔عالمی کپ کیلئے موجودہ ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیندباز 26 سالہ ایشانت سہ رخی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ہوئے آخری مقابلے سے بھی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔نئے چہرے موہت شرما کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ایشانت کے چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل پانے کا اسٹیٹس میں موہت شرماور دھول کلکرنی کو بھی آسٹریلیا میں ہی روک لیا گیا ہے جس سے وہ ایشانت کی کمی پوری کر سکیں۔ایشانت کے علاوہ ٹیم کے بلے باز روہت شرما کی چوٹ بھی مشکل کاسبب بنی ہوئی چکی ہے۔ ہندوستان کو عالمی کپ کا پہلا مقابلہ 15 فروری کو پاکستان سے کھیلنا ہے۔وہیںگزشتہ چمپئن ہندوستان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں آسٹریلیا کے بعد دوسری رینکنگ والی ٹیم کے طور پر اتریگا۔ حال ہی میں
اختتام سہ رخی سیریز میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہندوستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے چھ پوائنٹس پیچھے ہے۔ انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل جیتنے والی آسٹریلیا کے 120 پوائنٹس ہے جبکہ ہندوستان کے 114 اور جنوبی افریقہ کے 113 پوائنٹس ہیں۔ ورلڈ کپ 14 فروری سے شروع ہوگا جبکہ پریکٹس میچ آٹھ سے 13 فروری تک کھیلے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں وراٹ کوہلی بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرس ٹاپ پر اور ہاشم آملہ دوسرے مقام پر ہیں۔دیگر ہندوستانیوں میں شکھر دھون ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ دھونی ان سے ایک نشان نیچے ہیں۔ بولنگ میں کوئی بھی ہندوستانی ٹاپ 10 میں نہیں ہے۔ درمیانے تیز گیند باز بھونیشور کمار 13 ویں اور روندر جڈیجہ 14 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل سب سے اوپر پر ہیں۔