گورکھپور (نامہ نگار) ایشپرا ڈائمنڈ جویلری نے انعامات کی گنتی میں ایک بار پھر اپنا نام جوڑ لیا ہے۔ ایشپرا کو ممبئی میں منعقدہ جیولری ایوارڈ سے ایک بار پھر نوازہ گیا ہے۔ اس تقریب میں ملک کے مختلف گوشوں سے سبھی بڑے ریٹلرس نے حصہ لیا۔ اس ایوارڈ نے ایشپرا کے چھ زمرے میں زیورات کا انتخاب کیاگیا۔جس میں آخری مرحلے میں تین زمرے کے زیورات کو لیاگیا ۔ اس موقع پر کمپنی کے ڈائریکٹر اتل صراف نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والد اور سرپرست بال کرشن صراف کے سرباندھا جن کی رہنمائی میں کمپنی روز بروز کامیابی کی شاہ راہ پر گامزن ہے۔