ٹوکیو ۔ 29 اکتوبر (یو این این) ایشیئن کرنسی مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام رہا ۔ ٹوکیو کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ معمولی کم ہوکر سوموار میں نیویارک کی97.66 ین فی ڈالر کی شرح سے 97.62 ین فی ڈالر ہوگئی ۔ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ بھی کم ہوئی جو کہ سوموار کی شرح1.3787 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر 1.3776 ڈالر فی یورو ہوگئی ۔اس کے علاوہ ین کے مقابلے میں اس کی شرح تبادلہ کم ہوکر134.67 ین فی یورو سے134.43 ین فی یورو ہوگئی۔ سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کو توقع ہے کہ آج سے شروع ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس خریداری کا سابقہ طریقہ کار بحال رکھنے کا امکان ہے۔