نئی دہلی۔ ہندوستانی خاتون پہلوان شاکچھی ملک اور للیتا نے دوحہ میں چل رہی سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں آج بالترتیب 60 کلوگرام اور 55 کلوگرام فری اسٹائل میں کانسے کا تمغہ جیتے لیکن ببتا کماری 53 کلوگرام کے تیسرے مقام کے مقابلے میں شکست کھاگئی۔للیتا کو سیمی فائنل میں شمالی کوریا کی ہانیم نے 3-9 سے شکست دی لیکن وہ اپنے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ ملک 60 کلوگرام کے وزن میں شامل پانچ راو¿نڈ ہوئے جن میں سے بی نے دو میں جیت درج کی اور اس طرح سے کانسے ک
ا تمغہ اپنے نام کیا۔ وہ پہلے دور میں چین کی لو جھیاجان سے ہار گئی لیکن انہوں نے اس کے بعد منگولیا کی منیھتیا تنگالاگ کو 13-0 سے شکست دی۔ پانچویں دور میں شاکچھی نے قزاقستان کی کھلاڑی کو شکست دی۔اس درمیان ببتا کماری خواتین کی فری اسٹائل میں 53 کلوگرام میں کانسے کا تمغہ کے مقابلے میں پہنچی تھی جہاں انہیں قزاقستان کی کھلاڑی سے 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے پہلے ببتا سیمی فائنل میں شمالی کوریا کی کھلاڑی سے ہار گئی تھی۔خواتین کے 63 کلوگرام میں انیتا نے کوالیفکیشن میں کوریا کی چو جک کو شکست دی لیکن اس کے بعد سیمی فائنل میں چین کی جھو ما جھلو سے 0-10 سے شکست ہو گئی۔انیتا کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع تھا لیکن منگولیا کی کھلاڑی نے ان کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دیا۔سمن کنڈو 69 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی کھلاڑی سے ہار گئی۔