ممبئی (بھاشا) ایک سروے کے مطابق چین اور سنگاپور میں نرمی کے بعد پورے ایشیا میں بازار کا رجحان کم ہونے کے دررمیان ہندوستانی کمپنیاں کافی پرامید ہیں۔ تھامسن رائٹرس: ان سیڈ ایشیا بزنس سنٹیمنٹ سروے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گھریلو کمپنیاں زیادہ سے زیادہ ۱۰۰ پوائنٹ کے ساتھ سب سے زیادہ مثبت نظریہ
رکھتی ہیں۔ نریندر مودی کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد مسلسل دوسری سہ ماہ میں ہندوستانی کمپنیوں کو سب سے ز یادہ پرامید پایا گیا ہے۔
اس سروے میں ۱۵ گھریلو کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان میں سے سبھی اپنے پس منظر کے سلسلے میں مثبت نظریہ رکھتی ہیں۔ دریں اثنا ایشیا کی بڑی کمپنیوں کے کارباری نظریے میں تیسری سہ ماہی میں منفی نظریہ سامنے آیاہے۔اس کے مطابق پورے ایشیا کے لئے سنیٹیمنٹ انڈکس تیسری سہ ماہی میں کم ہوکر ۶۶ رہ گیا جو قبل میں ۷۴تھا۔ یہ تین سال میں سب سے زیادہ کمی ہے۔