نئی دہلی ۔بی سی سی آئی نے ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔خراب فارم میں چل رہے سریش رینا کی ون ڈے ٹیم سے چھٹی کر دی گئی ہے۔وہیں چتیشور پجارا کو موقع ملا ہے۔تاہم گوتم گمبھیر اور یوراج سنگھ ایک بار پھر سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
دونوں ہی کھلاڑی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔اس ک
ے علاوہ ایشانت شرما کو بھی ون ڈے ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔سلیکٹروں نے ٹی 20 فارمیٹ میں رینا اور یوراج پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ٹی 20 فارمیٹ میں تیز گیند باز ورون آرون اور موہت شرما کو موقع ملا ہے ۔ ریناکا پرفارمینس گزشتہ کچھ وقت سے خراب چل رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 24 ون ڈے میں صرف زمبابوے کے خلاف ہی واحد نصف سنچری بنائی ہے۔ انہیں نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران آخری دو میچوں میں آخری الیون سے بھی باہر رکھا گیا تھا۔ اسی طرح پجارا بھی ٹاپ آرڈر نے حال میں نیوزی لینڈ میں ختم ہوئی سیریز میں امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پجارا نے زمبابوے میں کچھ ون ڈے کھیلے تھے ، جس میں انہیں مزید کامیابی نہیں ملی تھی لیکن انہیں محدود اوورز میں مزید موقع نہیں ملے ہیں جس میں ان کا اوسط 55 کے قریب ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ اور افریقہ میں خراب کارکردگی کا خمیازہ تیز گیند باز ایشانت شرما کو بھگتنا پڑا۔ایشانت شرما کو ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ٹونٹی -20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں یوراج سنگھ کی واپسی کرنے میں کامیاب رہے۔یوراج کو ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔