نئی دہلی(بھاشا)عام انتخابات کے بعد مستحکم اور اصلاحات حامی حکومت بننے کی امید کے درمیان ایف آئی آئی نے اپریل میں ہندوستانی شیئر بازاروں میں ۹۶۰۰کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔ سیبی کے مطابق ماہ کے دوران ایف آئی آئی نے ۷۴۹۸۵ کروڑ روپئے کے شیئر خریدے اور ۶۵۳۸۳کروڑ روپئے کے شیئر فروخت کئے۔ اس طرح ان کی سرمایہ کاری ۹۶۰۲کروڑ روپئے کی رہی۔ اس سے قبل گذشتہ سال اگست میں ایف آئی آئی نے ۵۹۲۳کروڑ روپئے نکالے تھے۔ حالانکہ گذشتہ مہین
ے قرض بازار سے ایف آئی آئی نے ۹۱۸۵کروڑ روپئے نکالے تھے۔ اس سال اب تک ایف آئی آئی نے ہندوستانی شیئروںمیں ۳۲۳۷۷کروڑ روپئے (۳ء۵؍ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔