نئی دہلی(وارتا) بجلی کی پیداوار اور ریلوے ٹرنسپورٹ کے میدان میں کاروبار کرنے والی فرانس کی کمپنی ایلسٹام کے شیئر ہولڈروںنے کمپنی کی بجلی کاروبار جنرل الیکٹریک کو فروخت کئے جانے کی جانب پہلا قدم بڑھاتے ہوئے اس کی منظوری دے دی ہے۔ ایلسٹام انڈیا نے آج اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے پیرس میں ہوئی اجلاس میں ۱۹ء۹۹فیصد شیئر ہولڈروں نے اس فیصلے کے حق
میں اتفاق کیا۔اجلاس میں موجود شیئر ہولڈروں کی کل حصہ داری اور حق رائے دہی ۲۵ء۶۴ فیصد تھی۔ کمپنی نے بتایاہے کہ اس فیصلے کو نافذ کرنے سے قبل کئی مراحل میں منظوری کی ضرورت ہوگی۔ اس نے کہا کہ آخری سمجھوتاآئندہ برس کی دوسری سہ ماہی میں ہونے کی امید ہے۔ اس فروختگی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ جنرل الیکٹریک کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹ قائم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ بقیہ رقم سے شیئر ہولڈروں سے ساڑھے تین سے چار ارب پاؤنڈ کے درمیان ادائیگی کی جائے گی۔