صارفین کےلئے کارپوریشن نے پیش کی نئی اسکیمیں
لکھنو¿:لائف انسورینش کارپوریشن آف انڈیا کو قائم ہوئے ۵۹ برس مکمل ہوچکے ہیں ۔ اس موقع ایل آئی سی اپنے صارفین کےلئے مختلف اسکیمیںلےکر آیا ہے ۔ ایل آئی سی نے ریوائیویل کمپین شروع کی ہے ۔ جس میں ان صارفین کو فائدہ ہونے والا ہے جو کسی وجہ سے اپنی پالیسی کا پریمیم نہیں جمع کرپایا ہے ۔ اگر کوئی صارف اپنی کسی بھی پالیسی کا پریمیم نہیں جمع نہیں کرپائے ہیںتو وہ یکم ستمبر سے لیکر ۳۱اکتوبرتک اپنی پریمیم جمع کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایل آئی سی نے ۹۲۲۲۴۹۲۲۲۴پر صارفین کسی بھی اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ ۵۹ برس ہونے پر ایل آئی سی بیمہ ہفتہ منارہاہے ۔
جس میں ایل آئی سی اپنے صارفین کے لئے ثقافتی پروگرام منعقد کرے گا ۔ ان پروگراموں میں خصوصی طور سے اہل بچوں کو اعزاز سے سرفراز کرے گی اور خون عطیہ و طبی کیمپ کا بھی اہتمام کرے گی ۔ ساتھ ہی بچوں کے لئے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیاجائے گا ۔ایل آئی سی کے سینئر منطقائی منیجر آدتیہ گپتا نے بتایاکہ اسکولوں میں لازمی اشیاءکی تقسیم کی جائے گی ۔ اور شجرکاری کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ ایل آئی سی کا آغاز یکم ستمبر ۱۹۵۶ میں کیا گیا تھا ۔