کانپور۔نامہ نگار آج ایل آئی سی کے ڈیویزنل آفس کانپور میں یوم تاسیس ایل آئی سی کے ساتھ ’بیمہ ہفتہ‘آغاز ڈیویزنل منیجر شرد شریواستو نے افسران اور ملازمین کی موجودگی میں شمع جلاکر بیمہ ہفتہ کا آغاز کیا۔ اور ۵۸ویں سال گرہ پر ۵۸ غبارے چھوڑ کر کیا۔ آج پیش کی گئی ایل آئی سی کی نئی ایکل پریمیم اسکیم ’جیون شگون‘ اسکیم شروع کی اور موجودحضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایل آئی سی اپنے تاسیس کے موقع پر ہی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو جیون بیمہ کی اہم ضرورتپر اس کی خصوصی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ اس کے بعد اس موقع پر مشرق وسطی علاقے کے دیویزنل منیجر شرد شریوستو نے کہا کہ یہ صارفین کے ۵۸ برسوں کی اہم یقین کا نتیجہ ہے کہ ایل آئی سی کے پاس موجودہ میں ۱۶ لاکھ کروڑ کا لائف فنڈ اور ۱۷؍ لاکھ کروڑ کی جائداد ہیں ۔ مینیجر منوج دیکشت نے ایل آئی سی کی ترقیاں
بتائیں ۔
بیمہ ہفتہ ایک ستمبر سے( ۷ ستمبر ۲۰۱۴ء )کے دوران ایل آئی سی کے ڈویژنل دفتر کے ذریعہ مختلف سماجی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایک ستمبر کو انعقادی پروگرام اور اسٹیٹس کلب میں صحافتی پریس پروگرام اور ۲؍ستمبر کو طلباء اور اساتذہ کو اعزاز سے نوازا جائے گا ۔۳؍ستمبر کو عطیہ خون اور ڈاکٹر اے ایس پرساد کے ذریعہ صحت کیمپ لگایا جائے گا۔