نئی دہلی :ملک میں نجی شعبے کی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایل آئی سی کا پریمیم کلیکشن گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ۲۶ ء ۷ فیصد بڑھ کر ۳۷ ہزار ۹۰۶ کروڑ روپئے پہنچ گیا ہے۔بیما ریگولیٹری ارڈا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ایل آئی سی کے مقابلے میںنجی شعبے کی چھوٹی بیمہ کمپنیوں کا پریمیم کلیکشن کافی کم ہوا ہے۔
حالانکہ نجی شعبے کی ۲۳ بیمہ کمپنیوں کے پریمیم کلیکشنسے حاصل ہونے والی آمدنی ۵۵ء۴فیصد بڑھ کر ۱۲ ہزار ۱۵۰ کروڑ روپئے ہو گئی ہے ۔ارڈا کے مطابق اس دوران نجی شعبے کی کئی بیمہ کمپنیاں جیسے آئی سی آئی سی آئی پروڈینشیل ، ایچ ڈی ایف سی اسٹینڈرڈ لائف اور ایس بی آئی لائف کے پریمیم کلیکشن میں کمی آئی ہے ۔ بڑی کمپنیوں میں سے ریلائنس لائف نے پریمیم کلیکش کے معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس مدت میں اس کا پریمیم کلیکشن گزشتہ سال کے ۵۷۰ کروڑ روپئے سے بڑھ کر ۱۰۲۲ کروڑ روپئے ہو گیا ہے۔